Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مئی 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ
    • آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ
    • پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم
    • پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ
    • قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش
    • فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم
    • خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    فیچرڈ

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif announces implementation of environmental and agricultural emergency in the country
    سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے، دعا ہے سندھ میں سیلاب سے زیادہ نقصان نہ ہو، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیلابی صورتحال کے دوران وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، صوبے بھی اپنا حصہ ڈالیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے، دعا ہے سندھ میں سیلاب سے زیادہ نقصان نہ ہو ۔

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب نے پورے ملک میں بڑی تباہی مچائی ہے، سیلاب پنجاب میں تباہی مچا کر اب سندھ میں داخل ہو رہا ہے، وزیر موسمیاتی تبدیلی کو ذمہ داریاں دی ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان اکیلا نہیں نمٹ سکتا، تقریباً ایک ہزار پاکستانی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں، پنجاب میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب ہیں، اللہ کرے سیلاب سے سندھ میں نقصانات کم ہوں، فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور کابینہ میں اس پر غور کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے وطن کیلئے اپنی جان قربان کی، جو بندوق اور توپ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اس کی کیفیت کوئی نہیں جان سکتا، ہمیں افواج پاکستان، شہداء اور غازیوں کے شکر گزار ہونا چاہیے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید کی بہنوں نے مجھے بتایا کہ ہم ایک بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں، ہمارے بھائی نے عظیم راہ میں قربانی دی ہے اور ہم بھی اسی راہ میں قربانی دیں گے، یہ وہ جذبہ ہے جس کی ایک مثال میں نے یہاں پیش کی ہے، صرف میجر عدنان نہیں بلکہ کئی سپاہی، لانس نائیک، میجر، کرنل سمیت دیگر نے اپنی قربانیوں سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، وہ پاکستان کے دشمنوں سے لڑرہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج لوگ ملک میں زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کی جا رہی ہے، ہمیں پراپیگنڈا کرنے والے فتنے کی مکمل طور پر بیخ کنی کرنی ہوگی، بیرون ملک اور پاکستان میں موجود فتنے کی شناخت اور خاتمہ کرنا ہوگا، ہمیں آخری حد تک جا کر اس دہشتگردی اور فتنے کا سرکچلنا ہوگا، سکیورٹی فورسز نے قربانی کی تاریخ رقم کی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج کے دلیر آفیسر میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا، کل راولپنڈی جی ایچ کیو میں میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید کے والد سے ملاقات ہوئی تو ان کا جذبہ بہت بلند تھا ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پیک فیز ٹو کے خدوخال، زراعت، بی ٹو بی انویسٹمنٹ، خصوصی اقتصادی زونز کے کے ایچ فنانشل ماڈل کا اعلان کیا جائے گا، منصوبوں میں 85 فیصد سرمایہ کاری چین، 15 فیصد پاکستان کی ہوگی، این ڈی آرسی کے آئندہ اجلاس میں سی پیک ٹو کا باقاعدہ اعلان ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ میرا حالیہ دورہ چین بہت کامیاب رہا، کامیاب دورہ چین پر کابینہ کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں، دورہ چین کے دوران بزنس کانفرنسز انتہائی مفید اورمؤثر رہیں، دورہ چین کے دوران ایس سی او اجلاس میں شرکت اور دوطرفہ ملاقاتیں کیں، چین اقتصادی اور عسکری قوت بن چکا ہے، جس کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کل امریکہ کی کمپنیوں کے ساتھ بھی ایم اویوز سائن کئے ہیں، ہم نے امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات بنانے ہیں، چین کے ساتھ بھی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، نوازشریف کی حکومت میں ہم نے ایل این جی کے 5 پلانٹس لگائے ۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل اسرائیل نے قطر پر سفاکانہ حملہ کیا، اسرائیل نے کل پھر جارحیت کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فلسطین میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کا قتل عام جاری ہے، کل امیر قطر سے خود بات کی، انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
    Next Article خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ

    مئی 2, 2026

    15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی ختم، نئی ہدایات جاری

    مئی 2, 2026

    افغان جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قبائلی عمائدین کا مشترکہ اعلامیہ

    مئی 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ

    مئی 2, 2026

    آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ

    مئی 2, 2026

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026

    پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ

    مئی 2, 2026

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.