Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقريب رونمائی، 8 کپتان جیت کیلئے پرعزم
    • بھارت کی آبی جارحیت تھم نہ سکی،پاکپتن میں 23 گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر
    • امریکی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے معاہدہ، 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
    • ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
    • وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
    • اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
    • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
    • دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقريب رونمائی، 8 کپتان جیت کیلئے پرعزم
    اہم خبریں

    ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقريب رونمائی، 8 کپتان جیت کیلئے پرعزم

    ستمبر 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Asia Cup trophy unveiling ceremony, 8 captains determined to win
    پورے اعتماد کیساتھ چیلنج کو قبول کریں گے، کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا پرعزم
    Share
    Facebook Twitter Email

    متحدہ عرب امارات میں آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا ۔

    دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر میڈیا سینٹر پر بھی خوب گہما گہمی نظر آئی جبکہ پاکستان اور بھارتی کپتانوں کی نظروں کا ملاپ اور مصافحہ مرکز نگاہ رہا ۔

    اس موقع پر تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے، ایشیا کپ پریس کانفرنس میں کپتانوں کی باڈی لینگویج اور مسکراہٹیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔

    پاکستان ہو یا بھارت اچھا پرفارم کریں گے: کپتان میزبان ٹیم یو اے ای محمد وسیم

    یواے ای کے کپتان محمد وسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایل ٹی 20 میں بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا، بڑے پلیئرز کے ساتھ کھیلنے سے فائدہ ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بہت زیادہ محنت کی ہے، پاکستان ہو یا بھارت اس دن اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

    کپتان عمان کرکٹ ٹیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہے ہیں، یہ ہمارے لیے تاریخی لمحہ ہے، ہم 3 ورلڈکپ کھیل چکے ہیں، ایشیا کپ کے لیے تیاری اچھی ہے اور جب تیاری اچھی ہو تو پھر اعتماد بھی آ جاتا ہے ۔

    پورے اعتماد کیساتھ چیلنج کو قبول کریں گے: کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا
    قومی کپتان سلمان علی آغا نے اس موقع پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور ٹیم ہم ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں اور کافی پرجوش ہیں، یہ ہمارے لیے ایک امتحان ہے اور ہم پورے اعتماد کے ساتھ اس چیلنج کو قبول کریں گے ۔

    پاکستانی کپتان نے مزید کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہاں کہاں مسائل ہیں اور کتنا وقت لگے گا لیکن ہم ہر پوائنٹ پر توجہ دے رہے ہیں، چیلنجز ضرور آئیں گے مگر ہم سب مل کر کھیل کا لطف اٹھائیں گے، ہم نے ایک ٹیم کی طرح اچھا پرفارم کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں گے ۔

    سلمان علی آغا نے پاک بھارت میچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خاص ہدایت تو نہیں ملی بس اپنی گیم پر توجہ رکھیں گے، پاکستانی کھلاڑیوں کو دبئی میں کھیلنے کا تجربہ ہے، ٹی 20 فارمیٹ میں کسی کو بھی فیورٹ نہیں کہا جا سکتا ۔

    فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم غیر معمولی پرفارم کر سکتی ہے: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو
    اس موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ ہم بھی ایشیا کپ کیلئے کافی پرجوش ہیں، فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم غیر معمولی پرفارم کر سکتی ہے، ہم کافی وقت بعد ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں، بطور ٹیم ایشیا کپ کیلئے ہماری بھرپور تیاری ہے ۔

    سوریا نے مزید کہا ہے کہ افغانستان اچھی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے، اس فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جذبات کھیل کا حصہ ہیں، کھلاڑی کے پاس جوش و جذبہ ہی ہوتا ہے ۔

    بڑے ٹورنامنٹ میں جیت کے خواہشمند ہیں: کپتان افغان ٹیم راشد خان
    افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سخت محنت کریں گے، ہمارے لیے یہ ٹورنامنٹ اہم ہے، اپنا سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ہم کئی ٹورنامنٹس میں بدقسمت رہے مگر نتائج کیلئے کوشش کرسکتے ہیں ۔

    راشد خان نے مزید کہا ہے کہ بڑے ٹورنامنٹ میں جیت کے خواہشمند ہیں، ہم اچھی کرکٹ کیلئے توجہ دے رہے ہیں، سیمی فائنل کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے ۔

    ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کیلئے اچھا پرفارم کرنا پڑے گا: بنگلادیشی کپتان لیتن داس  
    کپتان بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ آخری 3 سیریز میں بنگلا دیش ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، گزشتہ سیریز کی فتح سے ہمیں اعتماد ملا ۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے اچھا پرفارم کرنا پڑے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت کی آبی جارحیت تھم نہ سکی،پاکپتن میں 23 گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارت کی آبی جارحیت تھم نہ سکی،پاکپتن میں 23 گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر

    ستمبر 9, 2025

    امریکی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے معاہدہ، 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    ستمبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقريب رونمائی، 8 کپتان جیت کیلئے پرعزم

    ستمبر 9, 2025

    بھارت کی آبی جارحیت تھم نہ سکی،پاکپتن میں 23 گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر

    ستمبر 9, 2025

    امریکی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے معاہدہ، 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    ستمبر 8, 2025

    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.