پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد اہلکاروں پر پے در پے حملوں کو روکنے کے لیے حکومت نے حکمت عملی تبدیل کرلی ۔
دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنانے کے لیے ہائیبرڈ سیکورٹی ماڈل تیار کرلیا ، صوبے کے 6 اضلاع میں ہائیبرڈ سیکورٹی ماڈل متعارف کرایا جائے گا ۔
دستاویزات کے مطابق نیا ماڈل بونیر،اپر چترال،مہمند،خیبر،سوات اور لکی مروت میں لیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں صوبے کے دو اضلاع میں ہائیبرڈ سیکورٹی ماڈل کی منظوری دے دی گئی ۔
ہائبرڈ ماڈل بونیر اور اپر چترال میں نافذ کیا جائے گا،دو اضلاع میں ہائیبرڈ سیکورٹی ماڈل پر 567 ملین روپے خرچ ہونگی ۔
ہائیبرڈ سیکورٹی ماڈل کے تحت پولیس کے لیے جدید آلات اور دیگر چیزیں خریدی جائے گی، پولیس کے پاس دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے وسائل کی شدید کمی ہے ۔