آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی کھیلنے سے انکار کر دیا۔ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی طرف جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف رواں سال اگست میں ہونے والے تین میچوں کی سریز نہیں کھیلے گی۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ افغانستان کے خلاف دوطرفہ سریز نہ ملتوی کرنے کی وجہ طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں خواتین کیلئے ابتر صورتحال اور خواتین کو کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہے جسکی کرکٹ آسٹریلیا مذمت کرتا ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ہونے تین ٹی ٹونٹی میچ سیریز آئی سی سی کے مستقبل ٹور پروگرام کے تحت رواں برس اگست میں کھیلا جانا تھا جو اب باقاعدہ طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2021 میں طالبان کا افغانستان پر قبضہ کے بعد یہ تیسری بار ہے کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ سیریز ملتوی کر رہا ہے۔
اس سے پہلے آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان نومبر 2021 مین کھیلے جانے والے ایک ٹیسٹ میچ کو حکام کی جانب سے ملتوی کیا گیا تھا، اسی طرح اسٹریلین کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف 2023 میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔