Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مشی خان کو ۔۔کےٹو ۔۔کے ناظرین اب ایک تجربہ کار شیف بھی تسلیم کرچکے ہیں
    • شوقیہ فنکاروں کو متعارف کرانے اور انکی پذیرائی کا بہترین زریعہ( سوشل جنکشن) علاقائ ٹچ۔۔۔
    • سینئر لکھاری پروڈیوسر اور اداکار خالقداد امید بھی چل بسے۔۔۔۔۔
    • آوازوانداز کا سنگم معروف نیوز کاسٹر ۔عشرت فاطمہ بھی رخصت ھوگیئں۔۔۔
    • سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟
    • خیبر پختونخواہ میں سیاسی اتار چڑھاو اپوزیشن اور حکومت کے مابین رسہ کشی سیاسی حالات حاضرہ پہ مبنی  CROSS TALK……
    • اسٹیج کی دنیا میں جو کچھ دیکھ رھا ھوں اللہ کی پناہ حج کرنے کے بعد ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ مزید کام کروں۔ نسیم وکی۔
    • فلم چوڑیاں کی شوٹنگ کے دوران صائمہ نے میرا ھاتھ پکڑکر کہا۔۔ شاہ جی اب یہ کبھی مت چھوڑنا۔۔  سید نور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کردی
    اہم خبریں

    عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کردی

    نومبر 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کردی۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے چارسدہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس دوران ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کی اور کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں، پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے، میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی گند ہے، اس کو ٹھکانے لگا دو جبکہ 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ اے این پی اور پی پی پی کے مابین نظریاتی جوڑ ہے اور ایک عرصے سے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر صاحب سے دہشت گردی اور کرم کے واقعے پر بات ہوئی جب کہ کرم واقعات پر تمام پختون غمزدہ ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی حمایت نہیں کریں گے، کیا گورنر کے پاس راج آنے سے مسائل حل ہوجائیں گے، گورنر راج سے پی ٹی آئی کو تو باہر کیا جاسکتا ہے لیکن مسائل نہیں، امن کے لیے ہر کسی کا ساتھ دیں گے لیکن گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف ضد اور انا پوری ہو گی۔

    سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کردار روز اول سے غیر سیاسی و غیر جمہوری ہے، پی ٹی آئی اقتدار کی لالچ میں کسی کو بھی باپ بنانے کو تیار ہے، پی ٹی آئی کا رویہ بھی غیر سیاسی ہے، پی ٹی آئی ہو یا کوئی بھی جماعت جو غیر جمہوری یا پرتشدد ہو، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے امن قائم ہوگا، نظریہ ضرورت کے تحت مسائل حل نہیں ہوں گے۔

    گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    دوسری جانب گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت صوبے میں آگ لگی ہے اور صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے گئی جب کہ لوگ شہید ہورہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عمران خان کو چھڑوانے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کر رہی ہے جبکہ احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر نہیں پکڑا گیا اور پنجاب سے بھی کوئی نہیں نکلا۔ گورنر پختونخوا نے مزید کہا کہ امن و امان اور صوبائی حکومت کے حوالے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اور پانچ دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا تین دنوں میں دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا
    Next Article ایک وراسٹائل فنکار گل نصیب جسے موت نے ھمیشہ کیلئے خاموش کردیا
    Web Desk

    Related Posts

    سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟

    اکتوبر 18, 2025

    وزیراعظم شہبازشريف کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے رابطہ، وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

    اکتوبر 16, 2025

    افغان حکومت کی درخواست پر جنگ بندی کی، طویل مدتی امن کیلئے بال اب افغانستان کے کورٹ میں ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مشی خان کو ۔۔کےٹو ۔۔کے ناظرین اب ایک تجربہ کار شیف بھی تسلیم کرچکے ہیں

    اکتوبر 18, 2025

    شوقیہ فنکاروں کو متعارف کرانے اور انکی پذیرائی کا بہترین زریعہ( سوشل جنکشن) علاقائ ٹچ۔۔۔

    اکتوبر 18, 2025

    سینئر لکھاری پروڈیوسر اور اداکار خالقداد امید بھی چل بسے۔۔۔۔۔

    اکتوبر 18, 2025

    آوازوانداز کا سنگم معروف نیوز کاسٹر ۔عشرت فاطمہ بھی رخصت ھوگیئں۔۔۔

    اکتوبر 18, 2025

    سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟

    اکتوبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.