باجوڑ: تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے رہنما مولانا خانزیب سمیت 3 افراد شہید ہوگئے، مولانا خانزیب 13 جولائی کو منعقدہ امن پاسون کیلئے مہم چلا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔
باجوڑ: ضلعی پولیس حکام کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے رہنما اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 13 جولائی کو ہونے والے امن پاسون کیلئے مہم چلارہے تھے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مولانا خانزیب اور ان کے ساتھی جیسے ہی شنڈئی موڑ پہنچے ان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ، جس سے مولانا خانزیب سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔
فائرنگ کے فوری بعد مولانا خانزیب اور ان کے زخمی ساتھیوں کو خار ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرون نے مولانا خانزیب سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔
واضھ رہے کہ مولانا خان زیب اے این پی کی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کےسابق امیدوار تھے اور وہ باجوڑ سمیت قبائلی علاقوں میں امن کے داعی کے طور پر اپنی الگ پہچان رکھتے تھے ۔