لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، قتل ہونے والے افراد چند روز قبل پکنک پر گئے تھے ۔
کوئٹہ: لیویز حکام نے بتایا ہے کہ تربت کے علاقے بلیدہ میں چند روز قبل پکنک پر جانے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
لیویز حکام کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
لیویز حکام کا مزید کہنا تھا کہ چاروں نوجوان 5 روز قبل پکنک پر گئے تھے، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

