Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
    • پاکستان کی سیاسی قیادت بزدل بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف متحد
    • وزیراعظم کی زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کی مذمت، بھرپور مزاہمت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • زیارت میں 15 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہلاکت، وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پولیس کی ستائش
    • کوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی
    • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
    • پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    • بیلجیم اور اسپین کی شاندار فتوحات، امریکہ اور پرتگال کا ورلڈ کپ سفر ختم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
    اہم خبریں

    بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جولائی 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Balochistan incident: Senators demand hanging of accused, resignation of CM, IG and SHO
    ہمارے معاشرے میں یہ ذاتی عدالتیں کیوں چل رہی ہیں، ہمیں یہ جرگے ختم کرانے چاہیئں، سینیٹرز کا مطالبہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان میں مرد اور عورت کے بہیمانہ قتل کرنے کا معاملہ سینیٹ میں بھی پہنچ گیا، حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ اور کابینہ، آئی جی کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی سامنے آیا ۔

    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین سینیٹر زرقا سہروردی نے معاشرے سے صنفی امتیاز کے خاتمے پر تحریک پیش کی، اور کہا کہ بلوچستان میں ہونے والا واقعہ شرمناک ہے، حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے نمٹائے، معاشرے میں خواتین غیر محفوظ ہیں ۔

    سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ بلوچستان میں جو دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے، یہ صرف خواتین نہیں پورے معاشرے کا مسئلہ ہے، اس خاتون کا اس مرد سے جو بھی رشتہ ہو اس سے قطعہ نظر اس جرگے نے غیرقانونی کام کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ خاتون کا اس مرد سے جو بھی رشتہ ہو اس سے قطعہ نظر اس جرگے نے غیرقانونی کام کیا، خواتین پر تو مظالم ابھی بھی ڈھائے جارہے ہیں، بلوچستان میں جس طرح  خاتون کو گولی ماری گئی ہے وہ افسوسناک ہے، یہ غیرت کا قتل نہیں بلکہ بے غیرتی کا قتل ہے ۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بلوچستان سانحہ کو انتہائی افسوسناک کہنا چھوٹا لفظ ہے، دو مہینے تک حکومت کو کیوں اس واقعے کی خبر نہیں ہوئی، وہاں ایک عدالت لگی اور اس جج نے فیصلہ دیا کہ ان کو گولیاں مار دیں، یہ نظام کہاں سے آیا اور اس کو کسی نے کیوں نہیں دیکھا ۔

    انہوں نے کہا کہ اس نظام پر کوئی کلہاڑا چلائے گا، وزیراعلی کہتے ہیں ہماری پولیس جب اس گاؤں میں جاتی ہے تولوگ چھتوں پر چڑھ کر پتھر مارتے ہیں، کون ہیں یہ لوگ جو میری بیٹیوں کو گولیاں مارنے کا حکم دیتے ہیں ، یہ نظام بھارت نے آزادی لیتے ہی ختم کردیا تھا ہم آج بھی نہیں کرسکے ۔

    سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ وہ مرد کی بچی تھی جو ڈٹ کر قاتلوں کے سامنے کھڑی ہوئی، کیا انسانی حقوق صرف انسانی حقوق کیلئے ہیں، ایک دو لوگوں کو پھانسی دے دیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ نورمقدم ابھی تک زندہ ہے، جرگہ اور جہالت کے نام کو ختم ہونا چاہئے، ان لوگوں کو اسی طرح گولی مارنی چاہیے ۔

    وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا بلوچستان واقعے پر سینٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی خواتین کو بھی کہنا چاہئے کہ وہ اپنے بیٹوں کو بھی سمجھائیں، آئندہ اجلاس میں بھی اس معاملے پر بات کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ
    Next Article زبردستی کا پاکستان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جولائی 7, 2026

    پاکستان کی سیاسی قیادت بزدل بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف متحد

    جولائی 7, 2026

    وزیراعظم کی زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کی مذمت، بھرپور مزاہمت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جولائی 7, 2026

    پاکستان کی سیاسی قیادت بزدل بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف متحد

    جولائی 7, 2026

    وزیراعظم کی زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کی مذمت، بھرپور مزاہمت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 7, 2026

    زیارت میں 15 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہلاکت، وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پولیس کی ستائش

    جولائی 7, 2026

    کوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    جولائی 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.