Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت
    • کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ
    • روس، طالبان اور پاکستان, علاقائی سیاست کا نیا مثلث
    • تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف
    • محرم ڈیوٹی اور پولیس کے جوان؟
    • غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان میں تماشہ کرنے والے کیوں نہیں؟ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد
    • سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی،مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پر ہے، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان کا 1028 ارب روپے کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ
    بلوچستان

    بلوچستان کا 1028 ارب روپے کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Balochistan presents Rs 1028 billion budget, increases salaries of government employees by 10% and pensions by 7%.
    اہل ملازمین کو گریڈ 1 سے 16 تک ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے، میر شعیب نوشیروانی کی بجٹ تقریر
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کا آئندہ مالی سال 26۔2025 کے لیے1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا، ترقیاتی پروگراموں کے لیے 240 ارب روپے، غیرترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے تجویز ، وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومتوں کی طرح بلوچستان حکومت کے بجٹ میں بھی صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔

    وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ  حکومت نے قلیل وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، رواں مالی سال کا 100 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا جاچکا ہے جس سے بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

    صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 21 فیصد سڑکوں، 18 فیصد آبپاشی، 13 فیصد تعلیم ، 8 فیصد صحت اور 2.3 فیص توانائی کے لیے رکھا گیا تھا، تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے حکومت نے 32ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی, عوام کو صاف پانی کی رسائی، ڈیموں کی تعمیر اور پانی دیگر منصوبوں پر 46 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ۔

    تنخواہ اور پنشن میں اضافہ : ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے، جبکہ  اہل ملازمین کو گریڈ 1 سے 16 تک ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔

    بلوچستان میں امن و امان کیلئے مختص فنڈ کتنا ہے: ۔

    وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے امن و امان کاقیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں امن قائم کیا ہے، آئندہ مالی سال میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے غیرترقیاتی مد میں 83 ارب 70 کروڑ روپے اور ترقیاتی مد میں 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

    صحت کیلئے کتنا فنڈ مختص کیا گیا : ۔

    میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 36 ارب 50 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ ہے، بجٹ میں محکمہ صحت کے مختلف منصوبوں اور نئی آسامیوں کیلئے ترقیاتی مد میں 16 ارب 40 کروڑ اور غیرترقیاتی مد میں 71ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کے لیے چار ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

    بلوچستان میں تعلیم کیلئے فنڈ: ۔

    وزیر خزانہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم کا شعبہ سرفہرست ہے، محکمہ تعلیم کے لیے 1170کنٹریکٹ،67 ریگولر آسامیاں تخلیق کی گئیں، رواں مالی سال میں ای سی ای اور اسکول ایجوکیشن کے لیے 28 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن گرانٹ کے تحت تعلیم میں مزید بہتری اصلاحات کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے کی گرانٹس مختص کی گئی ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال میں 1200 سے زائد آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، آئندہ بجٹ میں سکول ایجوکیشن کے لیے ترقیاتی مد میں 19ارب 80 کروڑ اور غیرترقیاتی مد میں 101 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے رواں مالی سال 22 ارب 81 کروڑ روپے رکھے گئے تھے، اس سال جامعات کےبجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

    میر شعیب نوشروانی کہا کہ شعبہ کالجزکے غیرترقیاتی بجٹ کیلئے 24ارب اور ترقیاتی امور کیلئے 5ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ایک ہزار ملین روپے کی رقم میرچاکر خان یونیورسٹی کے سب کیمپس کو فعال بنانے کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

    زراعت کیلئے کتنا فنڈ مختص کیا گیا : ۔

    صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زراعت کے شعبے کے ترقیاتی امور کیلئے 10 ارب،غیرترقیاتی امور کیلئے 16ارب 77کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ۔

    بجٹ میں محکمہ خوراک کا حصہ: ۔

    میر شعیب نوشروانی نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں اس شعبے کےلیے ترقیاتی مد میں 26.9 ملین روپے اور ترقیاتی مد میں ایک ارب 19 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

    لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کیلئے : ۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے ترقیاتی امور کے لیے 12 ارب 90 کروڑ اور غیرترقیاتی امور کیلئے 42ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

    مواصلات و تعمیرات کیلئے کتنی رقم رکھی گئی ہے: ۔

    صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کےلیے ترقیاتی مد میں 66 ارب 80 کروڑ اور غیرترقیاتی مد میں 17 ارب 48 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں ۔

    آبپاشی اور ٹرانسپورٹ : ۔

    محکمہ آبپاشی کے غیر ترقیاتی امور کیلئے 5ارب 30کروڑ روپے اور ترقیاتی امور کیلئے 42 ارب 70 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، وزیر خزانہ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے غیرترقیاتی امور کیلئے 46 کروڑ 35لاکھ روپے اور ترقیاتی امور کے لیے 54 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے اشتراک سے پیپلزٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ٹرین سروس ابتدائی طور پر کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب اور کچلاک کے درمیان چلے گی ، پاکستان ریلویز کے موجودہ 5 اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ2 نئے اسٹیشن بھی تعمیر ہوں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخامنہ ای کا صدام حسین جیسا انجام۔۔۔؟
    Next Article پاکستانی عوام او طلبا نے بھارتی سٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا،ترجمان پاک فوج
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

    جولائی 7, 2025

    سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی،مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پر ہے، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد

    جولائی 7, 2025

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

    جولائی 7, 2025

    کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ

    جولائی 7, 2025

    روس، طالبان اور پاکستان, علاقائی سیاست کا نیا مثلث

    جولائی 7, 2025

    تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

    جولائی 7, 2025

    محرم ڈیوٹی اور پولیس کے جوان؟

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.