بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے تمام شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث صوبے بھر میں کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شدید گرمی اور بجلی کی طویل لوڈشڈنگ نے شہریوں کاجینا محال کر رکھا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں کاروبار پر بھی متاثر ہورہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف لوڈشڈنگ کی وجہ سے کام سست رفتاری کا شکار ہے تو دوسری طرف بجلی کے بلز نے معاشی حالت کو مزید خستہ حال کردیا ہے۔دوسری طرف متعلقہ حکام نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ بجلی کی چوری ہے۔استعمال شدہ یونٹس کی ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی طویل لوڈشڈنگ کرنا پڑتی ہے۔