سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر صوبائی رہنماوں کو اسلام آباد طلب کرلیا
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ،جس میں صوبائی رہنما شرکت کریں گے اور بلوچستان حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی وفاق میں ہی مقیم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی بلوچستان میں وزیر اعلی کے منصب کیلئے فیورٹ سمجھے جارہے ہیں۔وزیراعلی کے دوسرے امیدوار ثنا ء اللہ زہری پہلے سے ہی اسلام آباد میں ہیں۔ حاجی ملک شاہ ، سردار محمد عمر بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔میر محمد صادق ، سردار سرفراز ، میر ظہور احمد بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ صمد ، میر رِند ، سردار فیصل جمالی، میر کھوسہ اور آغا شکیل درانی بھی شریک ہوں گے۔