Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان:بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری،موسم سرد

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں 9، لورالائی میں 7 جبکہ پشین میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے،جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہے۔اسی طرح زیارت اور کوئٹہ 2 جبکہ قلات 3 اور ژوب میں 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ، نوکنڈی اور بارکھان 7، دالبندین 10، پنجگور 13 اور خضدار میں 8 سینٹی گریڈ، گوادر 16، اورماڑہ 14 جبکہ پسنی اور جیونی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی 11، تربت اور لسبیلہ میں 17سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔اس کےعلاوہ ہلکی بارش سے اٹک شہر اور گرد و نواح میں موسم سرد ہو گیا ہے، شہری ماہ صیام میں بہترین موسم سے خوش نظر آرہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.