بلوچستان میں پولیو کا پانچواں کیس رپورٹ سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جس سے 2024 میں ملک میں کیسز کی کل تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تازہ ترین کیس بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے 18 ماہ کے بچے کا ہے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ 2024 میں پولیو کا پانچواں کیس ہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان میں چار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
پاکستان میں گزشتہ سال پولیو کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے چار خیبرپختونخوا اور دو کراچی سے تھے۔پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو فالج، معذوری اور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ پولیو سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ ویکسینیشن ہے، اور پاکستان اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے لاکھوں بچوں کو قطرے پلانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیو کی لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا عزم کیا ہے اور کہا کہ وہ اجتماعی کوششوں سے اس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔