بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز کو قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادیا گیا ہے۔
بلوچستان میں انٹیلیجنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے تحریک طالبان پاکستان کے مراکز قائم کرنے کی کوشش بالکل ناکام بنا دیا گیا ہے۔بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والےاداروں نے انٹیلیجنس پرمبنی کامیاب آپریشن کیا۔اس دوران انہوں نے کئی دہشت گردوں کو پکڑ لیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ٹی ٹی پی کی مجلس شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر بھی پکڑے جانے والوں میں شامل ہے۔
ابتدائی کی گئی تفتیش کے مطابق نیٹورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں۔ تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ پکڑےگئےکمانڈرمختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشا ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔