محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بنوں میں میرانشاہ روڈ پر دو دنوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا ۔
بنوں: محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر کرفیو نافذ کردی، کرفیو عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے لگادی گئی ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق سیدگی سے میران شاہ غلام خان تک روڈ عام ٹریفک کیلئے بند رہیگی، آزاد منڈی روڈ ، بکاخیل بشمول بازار ہفتہ اور اتوار کو صبح 6 سے شام 7 بجے تک بند رہیں گے ۔
میران شاہ روڈ پر دفعہ 144 کے تحت عوامی و نجی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوام الناس حکم کی تعمیل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔