اوول آفس سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد امریکی عوام سے تشدد کے خاتمے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا ہے۔
صدر جو بائیڈن نے کہاکہ سیاسی بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی ہے، جسےکم کرنے کی ضرورت ہے، شکر ہے حملےمیں ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ معلوم نہیں حملہ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے؟ انھیں مدد حاصل تھی یا نہیں؟کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم امریکا میں اس قسم کے تشددکی کوئی جگہ نہیں۔
جوبائیڈن نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے، اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
ٹرمپ حملہ:بائیڈن کا امریکی عوام سے تشدد کے خاتمے اور یکجہتی پر زور
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read
Previous Articleبی آر ٹی پشاور سروس 9، 10 محرم کو معطل رہے گی
Next Article جامشورو:موٹروے پر خوفناک حادثہ،6 افراد جاں بحق