Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا
    اہم خبریں جولائی 26, 2025

    سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا

    Facebook Twitter Email
    Billions in losses due to floods, Chief Minister Gilgit-Baltistan demands Rs 7 billion from Prime Minister and visit to affected areas
    سیلاب سے 20 ارب روپے کا نقصان ہوا، ہمیں فوری طور پر 7 ارب روپے درکار ہیں، حاجی گلبر خان کی پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متاثرہ علاقوں کے دورے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے صوبہ بھر میں 20 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاق فوری طور پر 7 ارب روپے امداد دے ۔

    گلگت (ندیم خان) پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا کہ اب تک قدرتی آفت کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو چکے ہیں، اس قدرتی آفت سے گلگت بلتستان کے سات اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

    وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سیلاب سے مجموعی طور پر 20 ارب روپے سے زائد کے نقصانات ہوئے ہیں جن میں 300 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 200 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی آفت کے دوران  20 کلومیٹر طویل شاہراہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پانی، بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے ۔

    حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بحالی کے عمل کے لیے فوری طور پر 7 ارب روپے فراہم کیے جائیں تاکہ متاثرین کی مدد ممکن بنائی جا سکے، صوبائی حکومت کے وسائل ناکافی ہیں اور اس پیمانے کی تباہی کا ازالہ ہمارے بس سے باہر ہے ۔

    وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کو بھی سیلاب کی سنگینی سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھا ہے اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور اس کٹھن گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
    Next Article اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.