Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
    • ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ
    • دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
    • خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک
    • طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
    • پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » برین واشنگ کرکے ورغلایا گیا، تربت سے گرفتار خودکش بمبار خاتون کے انکشافات
    اہم خبریں

    برین واشنگ کرکے ورغلایا گیا، تربت سے گرفتار خودکش بمبار خاتون کے انکشافات

    ستمبر 25, 2024Updated:نومبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Brainwashed and Seduced, Suicidal Woman Arrested in Turbat Confessions
    کہا گیا تھا کہ پہاڑوں پر جاکر آپ کو نئی زندگی ملے گی لیکن وہاں ایسا کچھ بھی نہیں تھا،عدیلہ بلوچ
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ میں والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بلوچستان کے علاقہ تربت سے گرفتار خودکش بمبار خاتون عدیلہ بلوچ نے کہا ہے کہ ان کی برین واشنگ کی گئی اور ورغلایا گیا۔

    خودکش بمبار خاتون  عدیلہ بلوچ نے کہا کہ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم تربت سے حاصل کی اور کوئٹہ سے نرسنگ کا کورس کیا۔

    عدیلہ بلوچ کا کہنا تھا کہ انہیں ورغلایا گیا اور انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ خودکش حملوں کے بعد ان کی جان جاسکتی ہے اور ان کی وجہ سے کتنے لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

    انہوں نے کہا انہیں اپنی غلطی کا احساس تب ہوا جب وہ پہاڑوں پر گئی، انہیں کہا گیا تھا کہ پہاڑوں پر جاکر آپ کو نئی زندگی ملے گی لیکن وہاں ایسا کچھ بھی نہیں تھا، وہاں پر بہت سخت حالات تھے اور ایسے نوجوان موجود تھے جو اسی طرح بہکائے گئے تھے۔

    عدیلہ بلوچ نے کہا کہ آج کل جو تاثر دیا جارہا ہے کہ بلوچ خواتین اپنی مرضی سے خودکش حملہ کرتی ہیں یہ بات غلط ہے، ہمیں بلیک میل کر کے اور ورغلا کر لے جایا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ غلط راستہ پر چل رہی تھی لیکن انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ حکومت بلوچستان کی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے وہ بچ گئی، وہ بہت بڑے گناہ کر رہی تھی، وہ یہ نصیحت کرنا چاہتی ہیں کہ اس طرح کے لوگوں کی باتوں میں کبھی نہ آئیں، یہ لوگ آپ کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    اس موقع پر گرفتار خودکش بمبار خاتون کی والدہ نے کہا کہ خواتین کو دہشت گرد اپنے مقاصد کے لئے  استعمال کرتے ہیں، دہشت گرد ہماری مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، بیٹی کے لاپتا ہونے کے بعد ایک ایک دن کرب اور مصیبت میں گزارا۔

    گرفتار دہشت گرد خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تنخواہ سے گھر چلایا اور بچوں کو بھی پڑھایا، ان کی بیٹی کامیاب ہوئی اور اس کو روزگار مل گیا، یہ لوگ صرف اپنے مفاد کےلیے پہاڑوں پر لے جاتے ہیں،میری بیٹی نے مجھے کہا تھا ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔

    اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ریاست نے کھلے دل کے ساتھ عدیلہ بلوچ اور ان کے اہلخانہ کو قبول کیا ہے، وہ بلوچوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ اس لڑائی کو بند کیا جائے، اس میں نقصان صرف بلوچستان اور اس کی معصوم عوام کا ہے۔

    فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ حقوق کی بات کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن جہاں پر پاکستان کے آئین اور ریڈ لائن کی بات آئے گی وہاں ریاست کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، جن کے بچے پہاڑوں پر ہیں ان کے والدین ہم سے رابطہ کریں، ریاست سے اگر شکایات ہیں تو ہم ان کا ازالہ کرنے کو تیار ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان
    Next Article نام میں کیا رکھا ہے؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    ستمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.