بونیر کی تحصیل مندنڑ میں موٹر کار گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ مندنڑ تحصیل کے علاقے زورو ڈھیرہ میں پیش آیا ،جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 12 سال کا ایک بچہ بھی شامل ہیں ۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بونیر میں ڈگر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
بونیر حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے ۔