Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رداعمران اور مشی خان کے مارننگ شوز ملک بھر کی خواتین کا اول انتخاب بن چکے ہیں۔۔۔
    • میرے والد کبھی بھی میرے گھر میں آکر نہیں ٹھہرتے تھے۔ ۔۔ تزیئن حسین۔
    • نوجوان نسل میں پاکستانیت اور انسانیت کا احساس اور اھمیت پیدا کرنیوالا توجہ طلب پروگرام( دین فطرت)
    • خیبر ٹیلیویژن کو اکیڈمی کا درجہ حاصل ھے موسیقی اور ڈرامہ کو نئی جدت میں پیش کیا۔۔ افسر افغان۔۔۔
    • صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔
    • ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔
    • خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔
    • شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گزشتہ آپریشنز سے موازنہ کر کے آپریشن ‘عزم استحکام’ کو غلط رنگ دیا جارہا ہے،وزیر اعظم آفس
    اہم خبریں

    گزشتہ آپریشنز سے موازنہ کر کے آپریشن ‘عزم استحکام’ کو غلط رنگ دیا جارہا ہے،وزیر اعظم آفس

    جون 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    By comparing it with the previous operations, the operation 'Azam Sathwat' is being misrepresented, Prime Minister's Office
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیاسی جماعتوں کی طرف سے ردعمل آنے کے بعد وزیر اعظم آفس نے آپریشن عزم استحکام پر وضاحتی  بیان کو جاری کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ آپریشنز سے موازنہ کر کے ‘عزم استحکام’ کو غلط سمجھا جارہا ہے

    وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ پائیدار امن اور استحکام کے لئے حال ہی میں کئے گئےاعلان کے مطابق اس ویژن کا نام عزم استحکام رکھا گیا ہے، جبکہ اس آپریشن عزم استحکام کو مکمل طور پر غلط سمجھا جا رہا ہے، اس آپریشن عزم استحکام کا موازنہ گزشتہ مسلح آپریشنز جیسے ضرب عضب، راہ نجات وغیرہ سے کیا جا رہا ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے بیان کے مطابق گزشتہ مسلح آپریشنز نوگو علاقوں اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے علاقوں میں کیا گیا تھا، جبکہ ملک میں اس وقت ایسے کوئی نوگو ایریاز نہیں ہیں، اس لئے کسی ایسے فوجی آپریشن پر غور نہیں کیا جا رہا ہے جدھر آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہو گی۔

    جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ عزم استحکام کا بنیادی مقصد نظرثانی شدہ قومی ایکشن پلان کے جاری نفاذ میں ایک نئی روح پیدا کرنا ہے، پاکستان میں عزم استحکام پائیدار امن اور استحکام کے لئےایک کثیر جہتی، مختلف سکیورٹی اداروں کے تعاون اور اس کے ساتھ ہی  پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی ویژن ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے مطابق قومی ایکشن پلان کو سیاسی میدان میں قومی اتفاق رائے کے بعد ہی شروع کیا گیا تھا، جبکہ عزم استحکام کے ذریعے پہلے سے جاری کردہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے، دہشتگردوں،جرائم اور ان کے سہولت کاروں کو ملک سے باہر نکالا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق عزم استحکام سے ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے مجموعی طور پر محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے گا، عزم استحکام آپریشن میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پہلے سے جاری کارروائیوں کے علاوہ سیاسی، سفارتی، قانونی اور معلوماتی پہلو بھی شامل ہوں گے۔

    مزید وزیر اعظم آفس نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکی استحکام اور قومی سلامتی کیلئے مجموعی دانش اور سیاسی اتفاقِ رائے سے شروع کئے گئے اس مثبت آپریشن کی پذیرائی کرنئ چاہے۔اس کے ساتھ ہی تمام غلط فہمیوں کو دور بھی کرنا چاہے۔اگر اس موضوع پر غیر ضروری بحث کو بھی ختم کردیا جائے تو یہ ہم سب کے حق میں بہتر ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں عاشورہ 2024:ممکنہ تاریخوں کا انکشاف
    Next Article افغانستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر
    Mahnoor

    Related Posts

    پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ

    نومبر 12, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 12, 2025

    افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر

    نومبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رداعمران اور مشی خان کے مارننگ شوز ملک بھر کی خواتین کا اول انتخاب بن چکے ہیں۔۔۔

    نومبر 15, 2025

    میرے والد کبھی بھی میرے گھر میں آکر نہیں ٹھہرتے تھے۔ ۔۔ تزیئن حسین۔

    نومبر 15, 2025

    نوجوان نسل میں پاکستانیت اور انسانیت کا احساس اور اھمیت پیدا کرنیوالا توجہ طلب پروگرام( دین فطرت)

    نومبر 15, 2025

    خیبر ٹیلیویژن کو اکیڈمی کا درجہ حاصل ھے موسیقی اور ڈرامہ کو نئی جدت میں پیش کیا۔۔ افسر افغان۔۔۔

    نومبر 15, 2025

    صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔

    نومبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.