Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کرم میں امن کی کوششیں تیز، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس
    اہم خبریں نومبر 28, 2024

    کرم میں امن کی کوششیں تیز، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس

    Facebook Twitter Email
    KP CM Ali Amin Gandapur Chairs Key Meeting on Kurram's Security Situation.
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کرم کی صورتحال پر اجلاس
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین خان گنڈاپور نے کرم ایجنسی کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرم ایجنسی میں جاری کشیدہ صورتحال اور امن قائم کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

    اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو کرم میں متحارب فریقین کے درمیان ہونے والے 10 دنوں کے سیز فائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ حکام نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی ایک خوش آئند قدم ہے اور اس سے علاقے میں عارضی امن قائم ہوا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ "مسلئے کے پر امن حل کے لئے مذاکرات کا عمل جاری ہے اور اس کے نتیجے میں پائیدار امن کے قیام کی کوششیں تیز کی جارہی ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے جس سے علاقے میں مزید امن و سکون کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔”

    اجلاس میں حکام نے وزیر اعلیٰ کو کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات کرنے کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔ یہ دستے اہم مقامات پر موجود ہوں گے تاکہ علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کی جا سکے۔

    وزیر اعلیٰ نے علاقے میں ہونے والے مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے اور ان کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ علاقے میں محفوظ نقل و حمل کے لئے سکیورٹی پلان اور ایس او پیز بھی جاری کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

    علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ "ہماری ترجیح علاقے میں پائیدار امن کا قیام ہے اور اس مقصد کے لئے ہم تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے”۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ جلد از جلد کیا جائے گا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی ادائیگیاں بھی فوری طور پر یقینی بنائی جائیں گی۔

    وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی تاکہ کرم ایجنسی میں امن و سکون کا دور دورہ ہو سکے اور عوام کو اپنی روزمرہ زندگی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی مظاہرین کے آنسو گیس کے استعمال کی تحقیقات کا فیصلہ
    Next Article پی ٹی آئی احتجاج،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف وزری پر تحریک انصاف اور دیگر اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.