پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا، بیرسٹر گوہر نے اپنے استعفے سپیکر آفس میں جمع کرادیئے ۔
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری سے استعفی دیا، انہوں نے استعفیٰ سپیکر آفس جمع کرایا،
گزشتہ روز جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوایا تھا ۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے بھی قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
فیصل امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سپیکرقومی اسمبلی کو ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پرکیا گیا ہے ۔