وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دی گئی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 17 اپریل تک جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی،وکیل کے ہمراہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
آج انسداددہشت گردی کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین رخصت پرتھے،جس پر عدالت میں ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس پیش ہوئے،عدالت سے وکیل راجہ ظہورالحسن نے درخواست کی کہ الیکشن مصروفیات کی وجہ سےعدالت پیش نہیں ہوسکے، وارنٹ منسوخ کئے جائیں،آئندہ سماعت کیلئے علی امین گنڈاپور کو حاضری سے استثنی دیا جائے۔ ریماکس دیتے ہوئے جج قدرت اللہ نے کہا حاضری سے استثنی کی درخواست دے دیں اس کو دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے وزیراعلی کےپی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ عدالت نے بعدازاں علی امین گنڈاپور کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔