پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر چین نے ثالثی کی پیش کش کردی
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بریفنگ کے دوران اظہار کیا کہ چین کو امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تحمل کا مظاہرہ ہو گا اور ان کے درمیان مزید تنازعات روکیں گے۔ اگر دونوں فریق چاہیں تو چین تیار ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں۔
پچھلے دنوں میں بھی چین نے پاکستان کے حدود میں ایران کے حملوں کا ردعمل دیا اور دونوں ملکوں سے امن و امان اور تحمل کا مظاہرہ کرنےبرقرار رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بریفنگ کے دوران چینی وزیر خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے یہ کہا کہ چین چاہتا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں،اور کشیدگی میں اضافے کے اقدامات سے بچنے اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کریں