Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں افغانستان کو بھارت نے’ڈبل سپراوور’میں شکست دیکرسیریزجیت لی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کو بھارت نے’ڈبل سپراوور’میں شکست دیکر سیریز 0-3 سے جیت لی

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھارت اور افغانستان کے درمیان ٹاس کے دوران بھارت نے ٹاس  جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارتی ٹیم نے روہت شرما اور رنکو سنگھ کی مضبوط بیٹنگ کی بنا پر افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔رنکو سنگھ 39 گیندوں پر 69 رنز اور روہت 69 گیندوں پر 121رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

روہت شرما نے اس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پانچویں سینچری حاصل کی، اور وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں حاصل کرنے والے بیٹر ہیں۔افغانستان نے بھی مضبوط بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے 212 رنز کے جواب میں 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز بنائے اور اس طرح میچ ٹائی ہوگیا۔

رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے افغانستان کی جانب سے 50، 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اختتامی اوورز میں گلبدین نائب کے 23 گیندوں پر 55 رنز کی بدولت افغان ٹیم میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا فیصلہ ہونے کے لئے سپر اوور کھیلا گیا، جس میں  ایک اوور میں افغانستان نے 16 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم نے جواب میں بھی سپر اوور میں 16 رنز حاصل کیے اور اس طرح سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور  ٹائی ہونے کے بعد دوبارہ سپر اوور کروایا گیا، اس بار جس میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 11 رنز بنائے۔ 12 رنز کے ہدف کے جواب میں دوسرے سپر اوور میں افغانستان ٹیم صرف ایک ہی رنز بناسکی اور یوں افغانستان کو بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈبل سپر اوور کے بعد شکست دی اور تین صفر سے سیریز  اپنے نام کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.