کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 طلبہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس سے 6 طلبہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، اس دوران متعدد طلبہ کو گرفتار کرکے بروری تھانے منتقل کردیا۔
دوسری جانب بولان میڈیکل کالج کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کالج کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیاں 2 ہفتوں کے لیے معطل کردی گئی ہیں جب کہ کالج کے تمام ہوسٹلز دو ہفتوں کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔