Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • چمن: بارڈر ٹیکسی سٹینڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر ايشیا کپ سے باہر کر دیا
    • خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ
    • چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال
    • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
    • سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پالیسی آفس کا افتتاح کر دیا
    اہم خبریں

    علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پالیسی آفس کا افتتاح کر دیا

    ستمبر 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    CM KP policy office inauguration
    پالیسی آفس وزیراعلیٰ کے 99 نکاتی عوامی ایجنڈے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے مددگار ثابت ہوگا۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور:خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس اور پالیسی ریفارمز کے لئے علی امین خان گنڈا پور نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پالیسی آفس کا افتتاح کردیا  جس کے بعد اس دفتر نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔

    متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی کو پالیسی آفس کے اعراض و مقاصد پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی آفس صوبے میں طرز حکمرانی کی بہتری اور پالیسی سازی کےلئے ایک تھنک ٹینک کے طور پر کام کرے گا۔

    اعلامیے کے مطابق پالیسی آفس صوبے کے سماجی و اقتصادی مسائل کے پائیدار حل کےلئے حقائق پر مبنی جدید انداز کے حل تجویز کرے گا۔ پالیسی  آفس وزیراعلیٰ کے 99 نکاتی عوامی ایجنڈے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے مددگار ثابت ہوگا۔

    اس کے علاوہ یہ آفس وزیراعلیٰ کے جاری کردہ احکامات اور کابینہ کے فیصلو ں پر عملدرآمد پر پیشرفت کی کڑی نگرانی  بھی کرے گا،یہ آفس صحت، تعلیم، سماجی تحفظ ، ماس ٹرانزٹ، موسمیات، زراعت اور روزگار کے مواقع جیسے ترجیحی شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گا۔

    پالیسی آفس ان شعبوں میں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کےلئے اکیڈیمی اور مارکیٹ کے ساتھ روابط کے علاوہ حکومت کے جملہ امور سے متعلق ڈیٹا بھی جمع کرے گا۔

    وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پالیسی آفس کا قیام صوبے میں پالیسی ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک انقلابی اقدام ہے،پالیسی آفس مختلف شعبوں کےلئے پالیسی سازی کے علاوہ ان پالیسیوں پر مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے گا۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے معنی خیز اصلاحات کے لئے سرکاری محکموں اور اکیڈمیا کے درمیان مربوط روابط قائم ہوگا، پالیسی آفس کے قیام سے صوبے میں طرز حکمرانی میں واضح بہتری آئے گی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پالیسی آفس سے سرکاری محکموں کے کام کے انداز میں جدت اور فیصلوں پر عملدرآمد میں تیز ی آئے گی، بدقسمتی سے ہمارے ہاں پالیسیاں تو بنتی ہیں اور فیصلے بھی ہوتے ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہوتا۔

    انھوں نے کہا کہ پالیسی آفس کے قیام کا مقصد پالیسیوں اور فیصلوں کو بروقت اور من و عن عملی جامہ پہنانا ہے، اس آفس کے قیام سے نہ صرف مسائل کا جدید انداز میں حل نکالا کیا جائے گا بلکہ تیز رفتار عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج سنگین ہوں گے، سپریم کورٹ
    Next Article عدلیہ سے متعلق ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے، بیرسٹرسیف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چمن: بارڈر ٹیکسی سٹینڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    ستمبر 18, 2025

    خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 18, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال

    ستمبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    چمن: بارڈر ٹیکسی سٹینڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    ستمبر 18, 2025

    سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر ايشیا کپ سے باہر کر دیا

    ستمبر 18, 2025

    خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 18, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال

    ستمبر 18, 2025

    خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.