خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف گورننس کی شکایات کے بعد بانی تحریک انصاف حرکت میں آگئے۔
بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایات پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تین رکنی کمیٹی بدعنوانی کے الزامات اور خیبرپختونخوا کے وزراء اور انتظامی سیکرٹریز کے خلاف شکایات کی تحقیقات کرے گی۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔
مشیر اطلاعات نے بتایا کہ کمیٹی میں سابق گورنر شاہ فرمان، معاون خصوصی مصدق عباسی اور قاضی انور شامل ہیں۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ تین رکنی گورننس کمیٹی تمام محکموں کی نگرانی کرے گی۔
مشیراطلاعات نے مزید کہا کہ صوبے کے کسی بھی محکمے میں جہاں بھی کوئی مسئلہ ہو اس کی تفتیش کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحقیقات کے بعد کرپشن میں ملوث وزیروں اور سیکریٹریز کے خلاف کارروائی کی جا ئے گی۔