Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, دسمبر 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا، وفاقی وزارت خزانہ
    • 9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا
    • عمران خان اور بشریٰ بی بی مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ، سپیشل کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
    • اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    • توشہ خانہ ٹو کیس کی سزا 14 سال بعد شروع ہو گی ، عطا تارڑ
    • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں 17،17 سال قید کی سزا سنا دی گئی
    • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی
    • 9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیاسی قیادت کی بنوں چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ
    اہم خبریں

    سیاسی قیادت کی بنوں چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ

    نومبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Condemnation of check post attacks by political leadership, reiteration of determination to end terrorism
    پوری قوم مادرِ وطن کی سلامتی کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے،سیاسی قیادت
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں نے بنوں میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

    صدرِ مملکت  نے بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کے جاں بحق ہونے پر اِظہارِ افسوس کیا اور دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    انہوں  نے کہا ہے کہ پوری قوم مادرِ وطن کی سلامتی کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    آصف زرداری نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے  دہشتگردی کے واقعے میں شہید جوانوں کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا کی  ۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں سکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو جہنم واصل کیا اور اس عمل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے دہشتگردوں  کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں نے بھی بنوں میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article24 نومبر کو ہم ان کیساتھ وہ کرینگے جو دہشتگردوں کیخلاف کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری
    Next Article توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا، وفاقی وزارت خزانہ

    دسمبر 20, 2025

    9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025

    عمران خان اور بشریٰ بی بی مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ، سپیشل کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا، وفاقی وزارت خزانہ

    دسمبر 20, 2025

    9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025

    عمران خان اور بشریٰ بی بی مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ، سپیشل کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025

    اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    دسمبر 20, 2025

    توشہ خانہ ٹو کیس کی سزا 14 سال بعد شروع ہو گی ، عطا تارڑ

    دسمبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.