Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جنوری 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
    • پروڈیوسر رائٹر اداکار بخت روان انتقال کرگئے۔۔۔۔
    • باسط المعروف ( بجلی) خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔
    • الوداع 2025۔۔ کےٹو ۔۔ کے ستاروں کا جھرمٹ رنگارنگ اور دلچسپ شو۔۔۔۔
    • کےٹو کی ( ڈھیڈی) کا نکہ لالہ وڈا لالہ۔۔۔ لافانی کردار
    • خیبرٹیلی ویژن پشاور کے مقبول شو ( ٹنگ ٹکور ) میں شینو ماما کے ساتھ کام کرنیکا موقع دیا گیا مشکور ھوں۔۔۔ خالدہ یاسمین
    • 300 فلموں کا ولن ھمایوں قریشی ان دنوں گمنامی کی زندگی بسر کررھا ھے۔
    • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلیے وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومتی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی، آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر
    اہم خبریں

    حکومتی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی، آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر

    ستمبر 16, 2024Updated:ستمبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے لیے کی گئی کوششیں فی الحال ناکام ہو گئی ہیں اور آئینی ترامیم غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کردی گئیں ہیں۔

    سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف رواں ہفتے امریکہ جائیں گے  جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم کا معاملہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد دیکھا جائے گا ۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا خصوصی ٹاسک بھی سونپا ہے ۔

    اتحادی جماعتوں کے قائدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئینی ترامیم پر نمبر پوری کریں تاکہ امریکہ واپسی کے بعد اس میں  مزید تاخیر نہ ہو سکے ۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کی ہے  کہ آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں ۔

    ان کے کہنے کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کئے گئے ہیں ۔

    لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ سے ترمیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں، ترامیم منظور ہوجائیں گی، مجھے اس میں کوئی بڑا رخنہ نظر نہیں آتا اور اگر ترامیم نہیں بھی آئیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔

    عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مسئلہ نمبر گیم کا نہیں ہے بلکہ مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق کا ہے جو کہ ہر فریق کا حق ہے جب کہ مسودہ کبھی بھی سامنے نہیں آتا بلکہ پہلے  یہ ایوان میں پیش ہوتا ہے۔  لیگی رہنما نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے، مولانا بہت ساری چیزوں پر مطمئن تھے، مولانا کو ترامیم پر اتفاق ہے مگر مطالعے کے لیے وقت درکار ہے۔

    واضح رہے  کل ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں آئینی ترامیم کو مسودہ پیش کیا جانا تھا مگر رات گئے تک حکومت کو ترامیم کی منظوری کے لیے مطلوبہ اکثریت نہ ملنے پر سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ملتوی کرکے آج پھر اجلاس طلب کئے تھی لیکن اب یہ دونوں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے گئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز ڈومکی انتقال کر گئے
    Next Article آئینی مسوده مکمل اتفاق رائے کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، خواجہ آصف
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلیے وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا

    جنوری 7, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جنوری 7, 2026

    پی ٹی آئی دور میں پختونخوا کو تباہ کیا گیا، اب بھی طالبان کو بھتہ دینے والے لوگ حکومت میں ہیں، وزیر دفاع

    جنوری 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    جنوری 7, 2026

    پروڈیوسر رائٹر اداکار بخت روان انتقال کرگئے۔۔۔۔

    جنوری 7, 2026

    باسط المعروف ( بجلی) خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔

    جنوری 7, 2026

    الوداع 2025۔۔ کےٹو ۔۔ کے ستاروں کا جھرمٹ رنگارنگ اور دلچسپ شو۔۔۔۔

    جنوری 7, 2026

    کےٹو کی ( ڈھیڈی) کا نکہ لالہ وڈا لالہ۔۔۔ لافانی کردار

    جنوری 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.