Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، افغان بارڈر فورس کے اہلکار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
    • میری پیدائش پشاور کے علاقہ رام داس میں ھوئ گڑھی میراحمد شاہ کے گلی کوچوں میں بچپن گزرا۔ فردوس جمال۔۔
    • جاوید اختر کی پاکستان کے خلاف ھرزہ سرائ ایک سخن ور اور لکھاری کے شایان شان نہیں پرزور مزمت کرتا ھوں۔ ناصر علی سید۔۔
    • انیلا اعجاز اور عظیم سجاد( زومی) 80 کی دھائ میں پشاور ٹیلیویژن کے اردو ھندکو اور پشتو ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے
    • شوبز سے وابستہ افراد کی شادیاں کیوں ناکام ھوتی ہیں اسکی بنیادی وجوہات فضیلہ قاضی کچھ یوں بتاتی ہیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کرم اور چمن میں افغان طالبان کے بزدلانہ حملے ناکام، 50 حملہ آور ہلاک، متعدد زخمی
    اہم خبریں

    کرم اور چمن میں افغان طالبان کے بزدلانہ حملے ناکام، 50 حملہ آور ہلاک، متعدد زخمی

    اکتوبر 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Cowardly attacks by Afghan Taliban in Kurram and Chaman foiled, 50 attackers killed, many injured
    جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا اور دشمن کی 8 چوکیوں کے علاوہ 6 ٹینک بھی تباہ کیے گئے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن کے علاقے سپن بولدک اور خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کُرم  میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور دیگر دہشتگردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، اس دوران دشمن کی کئی چیک پوسٹیں اور ٹینک بھی تباہ کیے گئے ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 اکتوبر 2025 کو علی الصبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں 4 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا، اس دوران 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔

    بدقسمتی سے یہ حملے علاقے کے تقسیم شدہ دیہات کے راستے سے کیے گئے، جن میں شہری آبادی کی سلامتی کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا ۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک طور پر افغان طالبان نے اپنی جانب واقع پاک۔افغان دوستی گیٹ کو بھی تباہ کر دیا، جو باہمی تجارت اور سرحدی قبائل کے روایتی حقوق کے بارے میں ان کی سوچ کا واضح عکاس ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے، صورتِ حال تاحال برقرار ہے، فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان کے مزید جتھوں کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپن بولدک کا واقعہ منفرد یا الگ نوعیت کا نہیں ہے، 14 اور 15 اکتوبر کی شب افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے کُرم سیکٹر میں پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی تھی، جسے پاکستانی فورسز نے بہادری سے پسپا کر دیا تھا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا اور دشمن کی 8 چوکیوں کے علاوہ 6 ٹینک بھی تباہ کیے گئے جبکہ 25 سے 30 دہشت گرد مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد الزامات کہ حملہ پاکستان نے شروع کیا، سراسر جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے، یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے پاکستانی چوکیوں یا سازوسامان کے قبضے کے جھوٹے دعوے کیے جاتے رہے ہیں ۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت کی گمراہ کن تشہیر کو بنیادی حقائق کی جانچ سے باآسانی بے نقاب کیا جا سکتا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے آخر میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا ۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے اکٹھے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم پاکستان کی فورسز چوکس اور الرٹ ہیں ۔

    واضح رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی تھیں، جب کابل نے الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد نے رواں ہفتے افغان دارالحکومت پر فضائی حملے کیے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلاہور ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دیدی
    Next Article خیبر پختونخوا کی سیاست اور وزرائے اعلیٰ کا جغرافیہ! آفریدی قوم اب تک محروم کیوں؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    نومبر 4, 2025

    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی

    نومبر 4, 2025

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    نومبر 4, 2025

    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی

    نومبر 4, 2025

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 4, 2025

    افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، افغان بارڈر فورس کے اہلکار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 3, 2025

    میری پیدائش پشاور کے علاقہ رام داس میں ھوئ گڑھی میراحمد شاہ کے گلی کوچوں میں بچپن گزرا۔ فردوس جمال۔۔

    نومبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.