پاکستان اور چائنہ کے درمیان ہوئے سی پیک معاہدوں کے تحت چین سے پہلا مال بردار کنٹینر پاکستان پہنچ گیا ہے ۔
سرکاری میڈیا کے مطابق چین سے مال بردار کنٹینر پاکستان کے علاقے سوست امیگریشن پہنچا جہاں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔
چین سے سی پیک کے تحت آیا ہوا مال بردار کنٹینر پاکستان کے زمینی راستے سے کراچی پہنچے گا ۔
کنٹینر 8 روز میں کراچی پہنچے گا جہاں سے سمندری راستے سے متحدہ عرب امارات کی جبل علی پورٹ دبئی جائے گا ۔