پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لکی مروت کے علاقے ملنگ اڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کی ہے ۔
پولیس نے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ۔
ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی شناخت شفیق، فداالرحمان اور مجاہد کے ناموں سے ہو ئی ہے ۔