بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانئی بابا میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے ایک کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے ۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گرد تخریب کاری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔