پشاور( حسن علی شاہ سے ) خیبر نیوز اسلام آباد اور پشاور سے حالات حاضرہ کے حوالے سے قابل توجہ ٹاک شوز پیش کررھا ھے۔
زیادہ تر شوز میں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلاع میں دھشت گردی امن وعامہ کی بگڑتی ھوئ تشویشناک صورتحال کے پس پردہ محرکات کو سامنے لایا جارھا ھے پشاور کراس ٹاک شو پیش کیا جاتا ھے جسکے میزبان محمد وسیم ہیں جبکہ ملک حسنین محمد اسے پروڈیوس کرتے ہیں کراس ٹاک میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ ضم اضلاع کے مشران کو بھی مدعو کیا جاتا ھے اور انکی رائے اور تجاویز کو بھی سامنے لایا جاتا ھے کراس ٹاک ھر سوموار اور منگل کی شب 10 بجے نشر کیا جاتا ھے ۔۔