Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
    • خیبر نیٹ ورک کی معروف اینکر شبانہ(سپنا خان) اور ان کی فیملی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
    • آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ہری پور میں نئی پولیس لائنز کا افتتاح کردیا
    • وزیراعظم شہبازشریف کا نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات 2.7 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
    • بڑھتی آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مل کر قومی پالیسی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
    • مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بھی پاپولر ہے، وزیر مملکت داخلہ
    • بجلی کی قیمت میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
    • اسٹاک مارکیٹ کی پرواز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مخصوص نشستوں کا فیصلہ،خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کیلئے 35 آزاد اراکین فیصلہ کن شکل اختیار کرگئے
    اہم خبریں

    مخصوص نشستوں کا فیصلہ،خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کیلئے 35 آزاد اراکین فیصلہ کن شکل اختیار کرگئے

    جون 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Decision on reserved seats, 35 independent members have taken decisive shape for government change in Khyber Pakhtunkhwa
    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کو 7، 7 ،پیپلزپارٹی کو 4 ارکان پر 4 ، اے این پی کو 2 ارکان پر 1 مخصوص نشست ملے گی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا میں موجودہ حکومتی سیٹ اپ کی تبدیلی میں صوبائی اسمبلی میں موجود 35 آزاد ارکان فیصلہ کن شکل اختیار کرگئے ۔

    سپریم کورٹ کے آئنی بنچ کے فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں بحال ہوگئیں جو دیگر جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی ۔

    پشاور: خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کے 27 ارکان ایوان صوبائی اسمبلی کا حصہ ہیں جن میں مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علما اسلام کے 9،9 ارکان، پیپلز پارٹی کے 5 جبکہ اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے 2،2 ارکان ایوان کا حصہ ہیں ۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن ، جے یو آئی ، پیپلز پارٹی ، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کو ملیں گی ۔

    خیبرپختو نخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تعداد 25 ہے،  ان میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں شامل ہیں ۔

    فارمولے کے مطابق مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کو 7، 7 مخصوص نشستیں ملیں گی ، پیپلزپارٹی کو 4 ارکان پر 4 ، اے این پی کو 2 ارکان پر 1 مخصوص نشست ملے گی جبکہ  پی ٹی آئی پارلیمنٹیریئنز کو 2 ارکان پر 1 مخصوص نشست ملے گی ۔

    خواتین کی باقی بچ جانے والی ایک نشست پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا جبکہ اقلیتوں کی 4 نشستوں میں 2 مسلم لیگ ن اور 2 جے یو آئی کے حصے میں آئیں گی ۔

    ایوان کی اس وقت 25 نشستیں خالی ہیں جن میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں شامل ہیں ، مذکورہ نشستیں اپوزیشن کو ملنے پر اب ان کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 52 ہوجائے گی تاہم ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 73ارکان کی ضرورت ہے جس کے باعث ایوان میں موجود آزاد ارکان فیصلہ کن کردار ادا کریں گے ۔

    اگر ان ارکان نے علی امین گنڈاپور کی حمایت جاری رکھی تو ان کی حکومت بدستور موجود رہے گی تاہم اگر مذکورہ ارکان اپوزیشن سے جا ملے تو اس صورت میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 87 ہوجائے گی اور وہ سہولت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجائیں گے ۔

    مذکورہ آزاد ارکان پر فلور کراسنگ کی صورت میں 63 (اے) کا اطلاق بھی نہیں ہوگا کیونکہ وہ کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے نہ پہلے بھارت کی اجارہ داری قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Next Article پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے 26 ارکان معطل، اسپیکرکا ریفرنس بھیجنے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

    اگست 8, 2025

    خیبر نیٹ ورک کی معروف اینکر شبانہ(سپنا خان) اور ان کی فیملی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

    اگست 7, 2025

    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ہری پور میں نئی پولیس لائنز کا افتتاح کردیا

    اگست 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

    اگست 8, 2025

    خیبر نیٹ ورک کی معروف اینکر شبانہ(سپنا خان) اور ان کی فیملی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

    اگست 7, 2025

    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ہری پور میں نئی پولیس لائنز کا افتتاح کردیا

    اگست 7, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات 2.7 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

    اگست 7, 2025

    بڑھتی آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مل کر قومی پالیسی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    اگست 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.