Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    • ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا
    • خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    • بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    • مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں یکم جنوری سے لائف انشورنس سیکم شروع کرنے کا فیصلہ
    خیبرپختونخوا دسمبر 4, 2024

    خیبرپختونخوا میں یکم جنوری سے لائف انشورنس سیکم شروع کرنے کا فیصلہ

    Facebook Twitter Email
    Decision to start life time insurance scheme in Khyber Pakhtunkhwa
    یہ مفاد عامہ کے منصوبے ہیں ان کے فوائد عوام تک بلا تاخیر پہنچنے چاہیئں، وزیر اعلی
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے 8 فلیگ شپ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

    اجلاس میں  اگلے سال یکم جنوری سے لائف انشورنس سیکم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں تمام تر لوازمات کو بروقت حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ۔

    انشورنس سکیم کے تحت خاندان کے سربراہ کے سرکاری ہسپتال یا صحت کارڈ کے پینل پر موجود کسی بھی ہسپتال میں انتقال کی صورت میں حکومت رقم ادا کرے گی۔

    منصوبے کے مطابق 60 سال تک کی عمر کے شخص کے انتقال کی صورت میں 10 لاکھ جبکہ ساٹھ سال سے اوپر کی عمر کی صورت میں 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ۔

    شہریوں کی لائف انشورنس پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت ادا کرے گی، وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں صوبائی اسلامک تکافل انشورنس کمپنی کے قیام کے لیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ۔

    وزیر اعلیٰ نے صوبائی حکومت کی اپنی ٹرانسمشن لائن کے لاٹ-1 کو ہر صورت مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

    بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ لاٹ-1 40 کلومیٹر طویل 220 کے وی ٹرانسمشن لائن ہے جو سوات کے علاقہ مٹلتان سے بحرین تک بچھائی جائے گی، یہ منصوبہ 8 ارب روپے کی لاگت سے 18 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا ۔

    وزیر اعلی کی پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کے لیے زمین کی خریداری شروع کرنے اور اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو فوری طور پر 2 ارب روپے جاری کرنے کی بھی ہدایت ۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لئے زمین کی خریداری بیک وقت پشاور اور ڈی آئی خان دونوں جہگوں سے کی جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فلیگ شپ منصوبے صوبے حکومت کے اہم ترجیحی منصوبے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں گداگری کا بڑھتا ہوا رجحان
    Next Article لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی حالت میں گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

    ستمبر 7, 2026

    بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان

    ستمبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.