نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے خطے کی تازہ صورتحال پر ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پائیدار امن و استحکام کے لیے جنگ بندی کے مکمل احترام اور اس پر عملدرآمد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیرِاعظم نے پاکستان کی جانب سے دیرپا امن کے قیام کی کوششوں میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا ٹیلیفون رابطہ،لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

