پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی اور درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مدی میں 3 جبکہ درابن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ۔