ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار شہید ہو گیا، پولیس اہلکار کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ۔
شہید پولیس اہلکار کو چشمہ روڈ پر سنگھڑے کے قریب نشانہ بنایا گیا ،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، شہید اہلکار کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔