Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا اسمبلی میں باجوڑ آپریشن روکنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
    • آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
    • فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور
    • استنبول مذاکرات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیشرفت
    • خیبرٹی وی کے لاکھوں ناطرین کیلئے خوشخبری۔ شینو مینو شو ۔۔۔ سیزن 3۔۔
    • قوی خان نے مرنے سے قبل اپنی بخشش کیلئے کیا فیصلہ کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
    • خیبر ٹیلیویژن اسلام آباد کا روغ صحت ڈینگی سے بچاو اور اسکی وجوہات پہ مبنی توجہ طلب شو
    • پاک افغان کشیدگی، طورخم بارڈر بندش، دھشت گردی اور کابل میں بھارتی سفارتخانہ کی بحالی! دیکھئے خیبر نیوز کا بارڈر فائل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈی آئی خان اور لکی مروت پر دہشتگردوں کا قبضہ ہے،مولانا فضل الرحمان
    اہم خبریں

    ڈی آئی خان اور لکی مروت پر دہشتگردوں کا قبضہ ہے،مولانا فضل الرحمان

    ستمبر 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    DI Khan and Lucky Marwat are occupied by terrorists, Maulana Fazlur Rehman
    DI Khan and Lucky Marwat are occupied by terrorists, Maulana Fazlur Rehman
    Share
    Facebook Twitter Email

    قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت کا علاقہ مسلح قوتوں کے قبضہ میں ہے، وہاں کوئی کام نہیں ہوسکتا، حالات کی سنگینی کا اندازہ اس سے لگائیں کہ کچھ علاقوں میں آج سکولوں اور کالجوں میں پاکستان کا ترانہ نہیں پڑھا جاسکتا، پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرایا جاسکتا، یہاں تک صورتحال خراب ہو گئی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہمیں قدم اٹھانا چاہیے، ہم لڑیں گے، تنقید کریں گے، اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے لیکن ملک کو ضرورت پڑی تو اپنا کردار نبھائیں گے، پارلیمان، سیاسی جماعتوں اور قائدین کو ملک کے لیے غیر ضروری سمجھنے سے زیادہ بڑی حماقت کوئی نہیں۔

    انہوں نے دریافت کیا کہ کیا حکومت کے پاس فیصلوں کا اختیار ہے؟ کیا ان کے پاس صلاحیت ہے فیصلہ کرنے کی یا اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر پارلیمان خود بات چیت کرے اور ملک کے اندر اضطراب کو ختم کرے؟ ہم پراکسی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہمارے مفادات کی جنگ نہیں، عالمی قوتیں اس کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو با اختیار بناؤ، سیاسی لوگوں کی اہمیت ختم کی جارہی ہے، جہاں معروف اور تجزبہ کار ہے ان کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین کو ملک کے لیے غیر ضروری سمجھنے سے زیادہ بڑی حماقت کوئی نہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ظاہر ہے قائدین کی جگہ نئے نوجوان لیں گے مگر وہ تجربہ نہیں رکھتے اور جذباتی ہوتے ہیں اس سے معاملات اتنے الجھ جاتے ہیں کہ اس گتھی کو سلجھانا مشکل ہوجاتا ہے، سب چیزیں اپنے اندر سمیٹنا اور سارے معاملات کے لیے فیصل آباد کا گھنٹا گھر بن جانا یہ شاید ایک خواہش ہوسکتی ہے مگر یہ مسئلے کا حل نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے میں افغانستان گیا وہاں باہمی تجارت، افغان مہاجرین پر بات چیت کی، میں افغانستان سے کامیاب ہو کر واپس لوٹا تھا، ہم ذمہ داریاں کسی اور پر ڈال دیں، اس طرح نہیں چلے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، کچے کی صورتحال کو دیکھ کر پریشان ہیں، پارلیمنٹ سے درخواست ہے کہ آگے بڑھیں اور ان سے گفتگو کی جائے، جب ریاست ناکام ہو جاتی ہے تو ہم جا کر وہاں صورتحال کو کنٹرول کرتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں ایک اہم مسئلہ ہے، اس پر بات چیت ہونی چاہیے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انہیں بتائیں ان کے پیارے اس وقت کہاں ہیں؟ میں چاہتا ہوں کہ لوگ افواج پاکستان پر اعتبار کریں۔

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام  نے کہا کہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، لوگوں کو روزگار نہیں دے پا رہے، پاک پی ڈبلیو ڈی اور یوٹیلیٹی سٹور کو ہم ختم کر رہے ہیں، ہم اس طرح کے قوانین کو ایوان میں مسترد کریں گے، یہی سب دیکھ کر سردار اختر مینگل نے استعفیٰ دیا، آپ واضح ہدایات دیں کہ یہ ایوان مضطرب ہے، ہم یہاں ملک و قوم کی خدمت کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم
    Next Article ٹریفک پولیس،القاعدہ اور میڈیا؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں باجوڑ آپریشن روکنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 27, 2025

    آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

    اکتوبر 27, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور

    اکتوبر 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں باجوڑ آپریشن روکنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 27, 2025

    آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

    اکتوبر 27, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور

    اکتوبر 27, 2025

    استنبول مذاکرات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیشرفت

    اکتوبر 27, 2025

    خیبرٹی وی کے لاکھوں ناطرین کیلئے خوشخبری۔ شینو مینو شو ۔۔۔ سیزن 3۔۔

    اکتوبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.