ڈیرہ اسماعیل خان کے گاوں بگوانی شمالی میں گلی کے تنازعہ پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے گاوں بگوانی شمالی میں گلی کے تنارعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ۔
مرنے والوں میں غلام یاسین، محمد امیر، ثنا اللہ اور نصر اللہ شامل ہیں جبکہ محمد ساجد، عاصم ، رمضان اور احمد سعید زخمی ہوئے ہیں ،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے بتایا جا رہا ہے ۔