Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی سپریم کورٹ نےنا اہلی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دیدی

امریکی سپریم کورٹ نے نا اہلی کے خلاف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا

امریکہ کی رپورٹ کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے دائر ان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔ کیس کی سماعت فیڈرل سپریم کورٹ میں آٹھ فروری کو ہوگی۔

اپیل کی منظوری کے بعد کولا راڈو سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل ہوگیا اور ڈونلڈ ٹرمپ فیڈرل سپریم کورٹ کے فیصلے تک الیکشن کے لیے اہل تصور ہونگے۔یاد رہے کہ کولراڈو کی عدالت نے صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.