قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔مسلم لیگ ن اوران کے اتحادی جماعتوں کے اراکین اور سنی اتحاد کونسل کے ارکین آمنے سامنے آگئے۔ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے
16ویں قومی اسمبلی کا اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔جس پر سپیکر نے انہیں متنبہ کیا کہ پہلے حلف لیں گے، پھر بات ہوگی۔ تاہم اس دوران ایوان میں شدید شور شرابا جاری رہا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔جبکہ دوسری جانب لیگی اراکین کی جانب سے بھی نوازشریف کی آمد پر نعرے بازی کی گئی۔لیگی ارکان نے شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچنے پر ہال میں نعرے بازی کی، اراکین نے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔حلف برداری کے دوران ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔