Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    • عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت
    • ترک صدر طیب اردوان کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت
    • دنیا نے بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، وزیر دفاع
    • ملک میں پرائمری سکولوں کی سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چارسدہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد زخمی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور مزید ژالہ باری کا امکان
    اہم خبریں

    چارسدہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد زخمی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور مزید ژالہ باری کا امکان

    اپریل 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Eight people injured in lightning strike in Charsadda, thunderstorm and hail likely in various areas
    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان،این ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول یشور، چارسدہ، سوات اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے اور سولر پینل ٹوٹ گئے ۔

    صوبے کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے تیار فصلوں اور پھلوں کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، چارسدہ کی تحصیل تنگی میں آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    اسی طرح رستم کے ٹائپ ڈی ہسپتال کے اندر آسمانی بجلی گرنے سے درخت گر گئے، ہسپتال انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے درخت سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا ،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہنواز کا کہنا تھا کہ تیز بارش کے دوران درخت پر  آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی ۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں میں شدید بارش اور زالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو انتباہ جاری کردیا ۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔

    این ڈی ایم اے کے این ای او سی کی جانب سے پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں ممکنہ موسم کی صورت حال پر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور مختلف علاقوں میں اگلے 12گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آندھی اور متعد د مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

    ایڈوائزری کے مطابق بالائی پنجاب میں اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، وسطی پنجاب میں فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور آندھی کا امکان ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش اور طوفانی ہوائیں کمزور درختوں کے گرنے کے باعث بجلی کی بندش اور آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، چھتوں، گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

     شمالی علاقہ جارت بشمول دیر، سوات، کوہستان، چترال، مانسہرہ، کرم، خیبر، مہمند، باجوڑ اور وادی نیلم کے ندی نالوں میں 18 سے 20 اپریل کے دوران ممکنہ سیلابی صورت حال کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک
    Next Article غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،وزیر مملکت برائے داخلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025

    عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ

    جون 30, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت

    جون 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.