راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سزا دیں ۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بڑا فیصلہ سنا دیا، تحریک انصاف کے 82 کارکنوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں ،عدالت نے 24 مقدمات میں تمام حاضر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کر دی ۔
عدالت میں پیش کیے گئے 82 ملزمان نے جج کے سامنے اعتراف جرم کیا اور بیان حلفی جمع کرایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے انہیں احتجاج کے لیے اکسایا ۔
ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہمارے ساتھ رعایت برتی جائے ۔
ملزمان نے عدالت میں تحریری بیان بھی دیا کہ وہ آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے،بعد ازاں عدالت نے اعتراف جرم کرنے والے82 ملزمان کو 4،4 ماہ قید اور 15،15 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔