Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اپریل 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ معطل، ایران اور امریکہ مذاکرات کا امکان
    • پیرس کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کا سمندری تجارتی راستوں کے تحفظ پر اتفاق
    • ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    • امریکہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
    • پی ایس ایل 11: راولپنڈیزکو مسلسل ساتویں شکست، لاہور 32 رنز سے کامیاب
    • پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، حج مشن کا شاندار استقبال
    • امریکی تجاویز کا جائزہ جاری: ایرانی سلامتی کونسل کا اہم بیان
    • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں جنگلات کے تحفظ کا کیس نمٹا دیا گیا،ہر شہری صحت مندانہ ماحول کا حقدار ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں جنگلات کے تحفظ کا کیس نمٹا دیا گیا،ہر شہری صحت مندانہ ماحول کا حقدار ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

    اکتوبر 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Former Chief Justice Qazi Faiz Isa left abroad
    اضی فائز عیسیٰ برطانیہ کی قدیم ترین قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں ان کے اعزاز منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا میں 218 شیشم درخت کاٹنے کے خلاف کیس سماعت کی۔

    عدالت  نے خیبرپختونخوا میں جنگلات کے تحفظ سے متعلق کیس نمٹا دیا، اس دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئینی اداروں کے لیے وہی الفاظ استعمال ہونے چاہئیں جو آئین میں لکھے ہوئے ہیں، بس ایک دن کے لیے برداشت کر لیں۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے 26 ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اخبار میں لکھا گیا ہے کہ نئی ترمیم میں ماحولیات کے تحفظ سے متعلق کوئی شق شامل کی گئی ہے، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوںخوا نے کہا کہ جی ہاں 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 9 اے میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری صحت مندانہ ماحول کا حقدار ہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئینی ترمیم میں ماحولیات کے تحفظ کی شق شامل کرنا قابل تعریف ہے، دنیا کے چند ممالک کی طرح پاکستان کے آئین میں بھی ماحولیات کے تحفظ کا ذکر اب موجود ہے، صاف اور شفاف ماحول کو آئین میں شامل کرنے سے قدرتی ماحول کو تحفظ ملے گا۔

    چیف جسٹس کا مزیز کہنا تھا کہ سائنسی طور پر بھی ثابت ہے قوموں کی اچھی صحت اچھے ماحول پر منحصر ہے، اسلام نے بھی صاف ستھرے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، آلودہ ماحول سے جنگلات، دریا اور ندیاں متاثر ہوتی ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے سبب کئی شہروں میں رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوںخوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ آپ پر ہی ہے کوئی اورلاء افسر کیوں نہیں آتا، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے جواب دیا کہ اب آگے باقی لا افسران بھی آیا کریں گے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معزز اور عزت مآب جیسے الفاظ آئینی اداروں کے لیے استعمال نہ کیا کریں، آئینی اداروں کے لیے وہی الفاظ استعمال ہونے چاہیں جو آئین میں لکھے ہوئے ہیں، بس ایک دن کے لیے برداشت کر لیں، جس پر خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل نے کہا کہ ایسا نہیں ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتوہین عدالت کیس، عمران خان کو آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم
    Next Article توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ معطل، ایران اور امریکہ مذاکرات کا امکان

    اپریل 19, 2026

    پیرس کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کا سمندری تجارتی راستوں کے تحفظ پر اتفاق

    اپریل 19, 2026

    ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اپریل 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ معطل، ایران اور امریکہ مذاکرات کا امکان

    اپریل 19, 2026

    پیرس کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کا سمندری تجارتی راستوں کے تحفظ پر اتفاق

    اپریل 19, 2026

    ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اپریل 19, 2026

    امریکہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

    اپریل 19, 2026

    پی ایس ایل 11: راولپنڈیزکو مسلسل ساتویں شکست، لاہور 32 رنز سے کامیاب

    اپریل 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.