Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہم معاشی ترقی کی طرف چل پڑے ہیں، وزیراعظم نے بجٹ میں اپنے وعدے وفا کردیئے، وفاقی وزرا کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
    اہم خبریں جون 13, 2026

    ہم معاشی ترقی کی طرف چل پڑے ہیں، وزیراعظم نے بجٹ میں اپنے وعدے وفا کردیئے، وفاقی وزرا کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

    Facebook Twitter Email
    We are moving towards economic development, the Prime Minister has fulfilled his promises in the budget, federal ministers' post-budget press conference
    معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطا تارڑ، بلال کیانی کی مشترکہ پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف چل پڑے ہیں، اس سال معاشی لحاظ سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، وزیراعظم کا وعدہ تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہوئی عوام کو ریلیف دیں گے، ایف بی آر کا کلچر تبدیل ہوچکا ہے، لیکج میں کمی کا آغاز شوگرانڈسٹری سے کیا گیا ہے ۔

    اسلام آباد میں مشترکہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی ہے تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم معاشی ترقی کی طرف چل پڑے ہیں، اس سال معاشی لحاظ سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے 70 ارب روپے کی اضافی سبسڈی فراہم کی گئی ہے، آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچیں گی، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہوگی، وزیراعظم سمیت سب نےاتفاق کیا کہ سپرٹیکس ختم ہونا چاہئے، کسانوں کیلئے ذرخیزی سکیم متعارف کرائی گئی، جبکہ نوجوانوں کیلئے وزیراعظم یوتھ لان مختص کیا گیا ۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی: ۔

    اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیرخزانہ نے کل ایک عوامی بجٹ پیش کیا، یہ تنخواہ دار، صنعتکار اور ایکسپورٹر کا بجٹ ہے، ترجیح تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے، وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے سے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، وزیراعظم نے کاروباری برادری سے مسلسل رابطہ رکھا ۔

    بلال اظہرکیانی نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی گئی، جبکہ برآمدی صنعت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقدامات شامل کیے گئے، تنخواہ پر5 فیصد ٹیکس کو ایک فیصد کیا، 15 فیصد کو 13 فیصد کیا، تاہم بڑی تنخواہوں اور سرچارج اقدامات پراچھا فیڈبیک ملا ہے ۔

    بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بجٹ میں ان طبقات کو بھی ریلیف دیا، جن کوگزشتہ مالی سال نہیں دیا گیا، کمزور طبقات اور خواتین کیلئے بھی بجٹ میں حصہ رکھا گیا، مڈل کلاس طبقات کیلئے اپنا گھر سکیم متعارف کی گئی، مڈل کلاس پلاٹ توخرید لیتا ہے لیکن گھربنانے کے پیسے نہیں ہوتے ہیں ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: ۔

    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، وزیراعظم کا وعدہ تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہوئی عوام کو ریلیف دیں گے، ایف بی آر کا کلچر تبدیل ہوچکا ہے، لیکج میں کمی کا آغاز شوگرانڈسٹری سے کیا گیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کیلئے مسلسل کوشش کرتے ہیں، تنکا تنکا کرکےعوام کے ریلیف کیلئے گنجائش پیدا کی گئی ہے، بجٹ میں وزیراعظم نےعوام سے کیا وعدہ وفا کیا، بجٹ میں سب سے پہلے تنخواہ دار کا خیال رکھا گیا ہے ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے ذریعےعوامی ریلیف کیلئے گنجائش پیدا کی گئی،تاہم بجٹ میں مڈل کلاس طبقے کیلئے بھی گنجائش پیدا کی گئی ہے، یہ مزدور، تنخواہ دار، صنعتکار اور ہرکسی کا بجٹ ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئندہ 24 گھنٹوں میں امریکہ ایران تاریخی امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف
    Next Article پہلا ون ڈے میچ، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.