Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک
    • یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟
    • خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
    • ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر
    • پشتون قبائل کا مستقبل
    • جعلی شناختی کارڈز کے بعد جعلی سپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بھی بےنقاب
    • شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری ، قومی ٹیم کے آل راونڈر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
    • پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا
    اہم خبریں

    توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا

    اکتوبر 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Bushra Bibi released from Adiala Jail
    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 ماہ بعد رہا کیا گیا/فوٹو فائل
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو  کیس میں ضمانت کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 ماہ بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے تھے۔

    گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لیکن سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور سپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی۔

    بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل میں جمع گئی جس کے بعد بشریٰ بی بی انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل کے گیٹ نمبر 5 سے گھر کے لیے روانہ ہوئیں۔

    ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی بھی رخصت کے باعث گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہوسکی تھی۔

    یاد رہے کہ بشریٰ بی بی مجموعی طور  پر 9 ماہ سے جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی، سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی۔

    بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا اور کمشنر اسلام آباد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی تھی۔

    ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا جس کے خلاف بشریٰ بی بی نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں جنگلات کے تحفظ کا کیس نمٹا دیا گیا،ہر شہری صحت مندانہ ماحول کا حقدار ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی
    Next Article خیبرپختونخوا حکومت کا پختون جرگے کے مطالبات پر پیشرفت کیلئے وفاقی حکومت سے  کمیٹی بنانے کا مطالبہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 5, 2025

    خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

    جولائی 5, 2025

    ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 5, 2025

    یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟

    جولائی 5, 2025

    خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

    جولائی 5, 2025

    ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 5, 2025

    پشتون قبائل کا مستقبل

    جولائی 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.