پشاور: خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری کیسز میں مسلسل اضافہ،دستاويزات کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں بھتہ خوری کے کیسز میں 193 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران بھتہ خوری کے 422 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے 2021 میں 44، 2022 میں 73، 2023 اور 2024 میں 129، 129 جبکہ 2025 کے پہلے دو ماہ میں 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
بھتہ خوری کیسز میں سزا کی شرح بھی صرف 2 فیصد ہے ،گزشتہ چار سالوں کے دوران 433 گرفتار ملزمان میں صرف 9 کو سزائیں ہوئی ہیں ۔
دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ 2022 میں 5 اور 2024 میں 4 مجرمان کو سزائیں ہوئی ہیں ، اس طرح 2021 اور 2023 میں کسی ملزم کو سزاء نہ ہوسکی ۔